User talk:Tahir Urdu Academy

From WikiProjectMed
Jump to navigation Jump to search

طاہر اردو اکیڈیمی


داستان داستان کہانی کی قدیم اصناف میں سے ایک ہے ۔یہ اس قدیم زمانے کا ادبی اظہار ہے جب انسان ن ے نفاست کے ساتھ اپنی بات کہنا ابھی نہیں سیکھا تھا۔جب انسانی شعور زیادہ ترقی یافتہ نہ تھا۔ انسان فطرت کے سامنے بے بس تھا اور اس پر قابو پانے کے خواب دیکھا کرتا تھا۔اپنے انہی خابوں کو اس سے داستانوں میں پیش کیا ۔داستان بنیادی طور پر سننے سنانے اور بیان کا فن ہے ۔داستانیں تحریرمیں آنے سے پہلے سنائی جاتی تھیں قدیم زمانے میں قصہ خواں ہوتے تھے جو قصہ در قصہ داستانیں سناتے تھے۔درباروں میں باضابطہ طور پر داستان گو مالزم رکھے جاتے تھے ۔ داستان اس دور کی پیداوار ہے جب لوگوں کے پاس فرصت اور اطمنان کی افراط تھی وہ فکر روزگار سے بے نیاز تھے اس لئے اپنی تفریح کا سامان داستانوں سے فراہم کرتے تھے ۔انیسویں صدی کی ابتدا میں داستانیں لکھی جانے لگیں ۔داستان وں میں فوق فطرت عناصر ہوتے ہیں یعنی جن پری ،دیو،ہوامیں پرواز کرتے ہو سئے قالین ،بولتے ہوئے جانور ،جادوکی ٹوپی ،وغیرہ ۔داستانیں قوت متخیلہ پر منحصر ہے اس لئے عام طور پر اس میں حقیقی زندگی کی جھلک کم ہی دکھائی دیتی ہے ۔اس کے باوجود بھی داستان میں اس عہد کی معاشرت و تہذیب کا عکس ملتا ہے۔مختصر طور پر ہم کہ سکتے ہیں کہ قصے میں حسن و عشق کی رعنائیوں خیر و شر کے معرکوں اور فوق فطرت عناصر شامل کر کے متحیر یا خوش گوار فضا میں پیش کرنے کا نام داستان ہے اردو میں داستانوں کا رواج ہمیں اس زمانے سے ملتا ہے جب زبان میں تصنیف و ت الیف کاسلسلہ شروع ہوا ۔جنوبی ہند میں لکھی گئی مال وجہی کی "سب رس" اردو کی قدیم ترین داستان ہے ۔جس میں حسن و عقل کی کش مکش کو بڑے دلچسب انداز میں بیان کیا گیا۔شمالی ہند اٹھاریں صدی سے پہلے کو ئی داستان نہیں ملتی ،اٹھارویں صدی کی شمالی ہند کی داستان وں میں "قصہ مہر افروز دلبر" اور عطا ءحسین تحسین "و نو طرز مرصع " ہیں جو فارسی قصہ چہار درویش کا ترجمہ ہیں کافی اہم ہے اسکے عالوہ "رانی کیتکی " او ر فسانہ عجائب " بھی شمالی ہند کے عمدے کارنامے ہیں ۔اردو داستانوں کے فروغ میں فورٹ ولیم کالج کا کافی اہم رول رہا ہے ۔اس کالج میں کثیر تعداد میں داستانیں عمل تحریر میں آئی مگر سب سے عمدہ نمونہ اورکارنامہ میر امن کی داستان "باغ وبہار" ہےجو کافی مقبول و معروف ہے ۔ Tahir Urdu Academy (talk) 17:43, 15 February 2020 (UTC)[reply]

http://www.tahirurduacademy.blogspot.com https://facebook.com/tahirurduacademy

مثنوی مثنوی عربی لفظ مثنٰی سے نکلا ہے،جس کے معنی دو دو کے ہیں اسکے ہر شعر کے دونوں مصرعے ہم قافیہ ہوتے ہیں اور ہر شعر کا قافیہ دوسر ے اشعار کے قافیہ سے مختلف ہوتا ہے۔مثنوی کے اشعار ایک ہی بحر میں ہوتے ہیں چونکہ ہر شعر کا قافیہ دوسرے اشعار کے قافیہ سے مختلف ہوتا ہے اور ہر شعر میں دونوں مصرعے ہم قافیہ ہوتے ہیں اس لئے اس کو مثنوئ کا نام دیا گیا ۔مثنوی پانچ اجزا سے مل کر بنتی ہے ۔پلاٹ، کردار، منظر نگاری ، واقعہ نگاری ، زبان و طرز ادا۔ مثنوی اردو ادب کی ایک مقبول صنف سخن ہے اس میں کوئی قصہ یاطویل داستان نظم کی جاتی ہےاور رزمیہ ، بزمیہ ، صوفیانہ یا اخلاقی مضامین باندھے جاتے ہیں ۔مثنوی میں اشعار کی کوئی تعداد مقرر نہیں ہیں ۔اسلئے شعرا نے طویل طویل مثنویاں لکھیں ہیں۔ اردو ادب میں مثنوی کی روایت بہت قدیم ہے۔ ااردو میں قدیم شعراء نے مثنوی کی داغ بیل ڈالی ۔ دکن میں سب سے پہلی مثنوی " ٖفخرودین نظامی کی " کدم راو پدم راو" ملتی ہے ۔دکن کے ممتاز مثنوی نگار شعرامیں اشرف بیابانی ، میراں جیؔ، وجہیؔ ،غواصیؔ، ابن نشاطیؔ، نصرتیؔ، رستمیؔ، ہاشمیؔ وغیرہقابل ذکر ہیں ۔شمالی ہند کے مشہور شعراء میں میرؔ، اثرؔ، نسیمؔ، شوقؔ خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔

Your draft article, Draft:اردو داستان

Hello, Tahir Urdu Academy. It has been over six months since you last edited the Articles for Creation submission or Draft page you started, "اردو داستان".

In accordance with our policy that Wikipedia is not for the indefinite hosting of material deemed unsuitable for the encyclopedia mainspace, the draft has been nominated for deletion. If you plan on working on it further, or editing it to address the issues raised if it was declined, simply edit the submission and remove the {{db-afc}}, {{db-draft}}, or {{db-g13}} code.

If your submission has already been deleted by the time you get there, and you wish to retrieve it, you can request its undeletion by following the instructions at this link. An administrator will, in most cases, restore the submission so you can continue to work on it.

Thank you for your submission to Wikipedia! UnitedStatesian (talk) 15:38, 16 August 2020 (UTC)[reply]